• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی مریم کو عدلیہ کیلئے تحریک اور APC میں شرکت کی ہدایت

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو ووٹ کو عزت دو اور عدلیہ بحالی تحریک کو آگے بڑھانے اور اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں بھر پور شرکت کی ہدایت کردی۔نوازشریف نے کہا کہ غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پستا نہیں دیکھ سکتا، اس کیخلاف اب اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ ہفتہ کو مسلم لیگ( ن) کے قائد نوازشریف سے مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں دو گھنٹے ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز کی بیٹی مہرالنسا، داماد راحیل منیر، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور کیپٹن ر صفدر بھی موجود تھے۔ نوازشریف نے مریم نواز کو ووٹ کو عزت دو اور عدلیہ بحالی تحریک کو آگے بڑھانے اور اپوزیشن کی اے پی سی میں بھر پور شرکت کی ہدایت کی۔نواز شریف نے کہا کہ اب ووٹ کو عزت سے بڑھ کر ن لیگ کا کوئی اور نعرہ نہیں، آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین