• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم بننے پر بالی ووڈ کے کنگ، شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔

یہ مطالبہ بھارت کے انتہا پسندوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

2014 میں شاہ رخ خان کی ایک ٹوئٹ وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ میں دنیا کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو میں نہ صرف ٹوئٹر چھوڑدوں گا بلکہ بھارت بھی ہمیشہ کے لیے چھوڑدوں گا‘۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ ٹوئٹ جعلی تھی اور کسی نے جعلی اکاؤنٹ سے شاہ رخ خان کے نام سے وائرل کی تھی۔

شاہ رخ خان نے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایسی کوئی ٹوئٹ نہیں کی۔

مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنےکے بعد انتہا پسندوں کو یہ ٹوئٹ یاد آگئی اور اب وہ نہ صرف اس جعلی ٹوئٹ کو پھیلار ہے ہیں بلکہ شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

تازہ ترین