چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹاسکتی۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لندن میں کیمبرج یونیورسٹی میں یونین سے خطاب کیا۔
آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کو ہٹانے کا معاملہ حکومت کا نہیں جوڈیشل کونسل کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ پاکستانی عدالتوں کا مسئلہ ہے، وہ اس پر یہاں کچھ نہیں کہہ سکتے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے مزید کہا کہ جسٹس فائزعیسیٰ کا معاملہ جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے۔
ان سے جسٹس قاضی فائز عیسی کی لندن میں پراپرٹیز کے متعلق سوال کیا گیا کہ کیا آپ ان سے منی ٹریل مانگیں گے؟
اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ پاکستانی عدالتوں کا مسئلہ ہے، وہ اس پر یہاں کچھ نہیں کہہ سکتے، اپنے ججز پر اعتماد کریں، وہ انصاف کریں گے۔