• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ: اسپین،ناروے، اٹلی اور برازیل کامیاب

 فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال میں اسپین، ناروے، اٹلی اور برازیل نے کامیابی حاصل کرلی۔

فرانس میں کھیلنے جانے والے ٹورنامنٹ میں اسپین نے جنوبی  افریقا کو 3-1 سے، ناروے نے نائیجریا کو تین صفر سے، اٹلی نے آسٹریلیا کو دو ایک سے اور برازیل نے جمیکا کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔

ٹورنامنٹ میں پیر کو دو میچ کھیلےجائیں گے۔ پہلا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں ارجنٹائن اور جاپان کے درمیان جبکہ دوسرا میچ گروپ ای کی ٹیموں کینیڈا اور کیمرون کے درمیان ہوگا۔

تازہ ترین