وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نےکہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ہے، آصف علی زرداری مرد بحران ہیں، وہ قید و بند کی صعوبتوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرادی کی اسلام آباد میں گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےبیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آصف زرداری اور جیالوں کےلئے کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے اوچھے ہتھکنڈے کوئی معنی نہیں رکھتے،جیالے ایسے ہتھکنڈوں پر ناراض ضرور ہوتے ہیں مگر مایوس نہیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے لئے دوہرا معیار کیوں؟جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا۔
انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جانبدارانہ فیصلوں کے باوجود عدالتوں کے آگے سرتسلیم خم کیا۔