مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن لیڈران کو چن چن کر گرفتار کرنے سے جعلی اعظم جواب دہی سے نہیں بچ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ احتساب غیر جانبدار ہوتا تو چور دروازے سے آیا جعلی اعظم اپنی بہن کا حساب دینے کے لئے آج کٹہرے میں ہوتا، جعلی اعظم کو جواب ہر حال میں دینا پڑے گا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جعلی اعظم کہتا تھا کہ پاکستان میں غریب کے لئے ایک قانون اور امیر کے لیے دوسرا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی اعظم، اس کے خاندان اوراس کا خرچ اٹھانے والے امیر دوستوں کے لیے الگ قانون ہے۔