• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کی گرفتاری، پیپلزپارٹی کا ملک گیر احتجاج شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(پرویز شوکت،جنگ نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیر کو پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس سندھ ہائوس میں ہوا جس میں آ صف زرداری کی گرفتاری اورانتقامی کارروائیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا،اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے اہم فیصلے ،تمام ضلعی تنظیموں کو احتجاج کی تیاریاں کرنے کی ہدایت ، آصف زرداری کی گرفتاری سے پیدا شدہ صورتحال کے علاوہ ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کاجائزہ اور بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے اندرپیپلز پارٹی کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی جبکہ اسمبلی سے باہر ملک گیراحتجاج کا بھی جائزہ لیا گیا، ملک گیر عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی گئی کہ ملک بھر میں انتقامی کارروائیوں اورعوام دشمن بجٹ کے خلاف مظاہرے کئے جائیں،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ متحدہ اپوزیشن کو ساتھ لےکر چلیں گے، ملک گیر عوامی رابطہ مہم چلائی جائیگی جس کی قیادت بلاول بھٹو زرداری خود کریں گے، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی منظوری دی گئی اور قمر زمان کائرہ کے بیٹے کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تازہ ترین