• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان سے سوال کرو تو جمہوریت، جرنیل سے کرو تو ملکی سلامتی، جج سے پوچھو تو عدلیہ کی آزادی، مولوی سے سوال کرو تو مذہب خطرے میں پڑ جاتا ہے،اسد عمر

اسلام آباد(اے این این ) اسد عمر نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران کہا کہ سیاستدان سے سوال کرو تو جمہوریت، جرنیل سے سوال کرو تو ملکی سلامتی، جج سے پوچھو تو عدلیہ کی آزادی، مولوی سے سوال کرو تو مذہب خطرے میں پڑ جاتا ہے۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے منصوبے سستے ترین منصوبے تھے، اگر یہ سستے ترین منصوبے تھے تو نیپرا حکومت کو یہ کیوں کہہ رہا ہے کہ یہ منصوبے اتنے مہنگے تھے کہ پرانے نرخ سے قیمت پوری نہیں ہوگی بلکہ 2 روپے قیمت میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ہے جس میں سے چار ارب ڈالر چین کی براہ راست سرمایہ کاری ہے۔ کبھی نہیں کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبے شفاف تھے۔سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)کے 27 ارب ڈالر کے قریب پراجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ان پراجیکٹس میں چین نے پاکستان کی حکومت کو اچھے ریٹ پر قرضے دیے جنہیں دوستانہ قرضے کہا جاسکتا ہے جس پر تمام پاکستانی چین کے شکر گزار ہیں۔

kk

تازہ ترین