کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق صدرآصف زرداری کاڈی جی نیب راولپنڈی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر اٹینڈنٹس کی سہولت نہ دی گئی تومیری زندگی کوخطرہ ہوسکتاہے، مجھےدن رات اٹینڈ نٹ کی ضرورت ہوتی ہے، میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوں۔سابق صدر نے کہا کہ نہال چند اور لیاقت علی کو میرے ساتھ رہنےکی اجازت دی جائے، دوران حراست مجھے2اٹینڈنٹس کی سہولت فراہم کی جائے۔ آصف زرداری نے خط میں لکھا ہے کہ ایک اٹینڈنٹ دن اوردوسرارات کوصحت کی نگرانی اورادویات دیتا ہے۔