اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے پانچ پرنسپل آپریزروں سپرنٹنڈنٹ صاحبان کو اسسٹنٹ کلکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر694۔ سی۔2016/III کے مطابق جاوید علی رائو سپرنٹنڈ نٹ ڈی جی انٹرنل آڈٹ کسٹم اسلام آباد کو اسسٹنٹ کلکٹر ڈائریکٹریٹ جنرل آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے۔ تنویر احمد ملک سپرنٹنڈنٹ ایم سی سی ملتان کو ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان کا اسسٹنٹ کلکٹر مقرر کیاگیا ہے۔ محمد نعیم اللہ سپرنٹنڈنٹ ایم سی سی پر یونٹیو لاہور کو ماڈل کسٹم کلکٹریٹ(پریونیٹو) لاہور میں اسسٹنٹ کلکٹربنا دیا گیا ہے۔ میاں فضلی سلیم سپرنٹنڈنٹ ایم سی سی پشاور کو اس کلکٹریٹ میں اسسٹنٹ کلکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ محمد عنایت اللہ میونسپل آپریزر لاہور کو اسی کلکٹریٹ میں اسسٹنٹ کلکٹر بنا دیا گیا ہے۔