• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی آج نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے 300 اہلکار نیب راولپنڈی کے دفتر پر سیکورٹی کے لیے تعینات ہوں گے اور احتساب عدالت کے باہر 500 اہلکار سیکورٹی پر تعینات رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت اور نیب راولپنڈی کے باہر رینجرز اہلکار بھی گشت پر مامور ہوں گے، نیب راولپنڈی کے دونوں اطراف کی سٹرکیں مکمل بند رہیں گی۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو آب پارہ چوک سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ فیض آباد اور داخلی راستوں پر بھی فورسزکا دستہ تعینات ہوگا۔

تازہ ترین