• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرس و افیون سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ضمانت پررہا

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمدنے لاکھوں روپے مالیت کی123کلوگرام چرس و افیون سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ملزم کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ سرائے نورنگ پولیس نے ملزم گل نذیرساکن شادی خیل کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 120کلوگرام چرس و افیون برآمد کی تھی جوملزم نے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپارکھی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اور عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔
تازہ ترین