• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کیخلاف سندھ بھر میں پی پی کارکن سراپا احتجاج، فوری طور پر رہاکیا جائے

سکھر +نوابشاہ+سانگھڑ(بیورو رپورٹ/نامہ نگاران) سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کیخلاف سندھ بھر میں پی پی کارکن سراپا احتجاج رہے جبکہ سڑکوں پر ٹائر جلا کر غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور نیب کے خلاف نعرے لگائے گئے۔سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے سے ٹریفک کی متاثر رہی۔تفصیلات کے مطابق سکھرپی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کیخلاف کارکنان سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرے کی قیادت مقامی رہنما نصیر گوپانگ ودیگر کررہے تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف احتجاجیتحریک چلانے کا عندیہ دیا تھا جس پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے حکومت نے آصف علی زرداری کو گرفتار کیا ہے، تاکہ مہنگائی سے لوگوں کی توجہ ہٹ جائے۔ انہوں نے کہا اگر حکومت نے آصف علی زرداری کو فوری طور پر رہا نہ کیا تو مرکزی قیادت کی کال پر بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔نوابشاہ سابق صدر اور نوابشاہ سے منتخب ممبر قومی اسمبلی آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پریس کلب پر احتجاجی کیمپ لگایا۔ عمران خان اور نیب کے خلاف نعرے لگائے۔ احتجاجی کیمپ میں پی پی لیڈیز ونگ کی کارکنان بھی شریک تھیں۔ کارکنوں سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر علی اکبر جمالی نے کہا کہ عمران نیازی حکومت نے بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے آصف زرداری کی گرفتاری کی ہے۔ٹنڈوجام سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد (دیہی) کی جانب سے پی پی کارکنوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری میر شیر محمد خان تالپور اور انفارمیشن سیکرٹری محمد اسماعیل وسا ن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔سانگھڑ آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر جام مدد علی اور دیگر نے خطاب کیا۔چمبڑ سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور جیالوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت پیپلزپارٹی تعلقہ چمبڑ کے صدر رمضان خان مری اور دیگر کر رہے تھے۔ڈگریسابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پی پی کے ہزاروں کارکنان کا ضلع بھر میں احتجاج جاری رہا۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر کی احتجاجی ریلی میں ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ، ایم پی اے میر طارق تالپو ر،ایم پی اے نور احمد بھرگڑی اور دیگر نے شرکت کی۔بلڑی شاہ کریمآصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف تحصیل بلڑی شاہ کریم میں بھی پی پی کارکنوں احتجاجی مظاہرہ کیاجس کی قیادت پی پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری خرم کریم سومرو اور دیگر نے کی۔ مظاہرین گو نیازی گو کے نعرے لگاتے رہے۔ پڈعیدن سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری اور پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پی پی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے خلاف پڈعیدن سمیت ضلع نوشہروفیروز کے مختلف شہروں میں پی پی کی جانب سے احتجاجی مظاہروں ،دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیب صرف مخالفین کو ہراساں کر رہا ہے۔ میرپورخاصپیپلز پارٹی سندھ کی اپیل پر سابق صدرآصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف یوم سیاہ منایایا گیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی ریلی کی نکالی گئی ۔ریلی میں خواتین سمیت صوبائی اسمبلی کے رکن سید ذوالفقار علی شاہ،ضلع کونسل کے چیئرمین میر انور خان تالپور پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء گو عمران گو ، نیب کے خلاف اور آصف زرداری کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ہالا آصف علی زرداری کی گرفتاری کےخلاف یوم سیاہ کےموقع پر احتجاجی مظاہرےکئے گئے۔مقررین نےکہاکہ اپوزیشن قیادت کی گرفتاری مہنگائی اورناقص کارکردگی کوچھپانےکیلئےہے۔دریں اثنا پی پی کےشریک چئیرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری کی گرفتاری کےبعدمتعددشہروں میں کاروبار بند ہونے کے علاوہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل رہی ملک کی سب سےبڑی نیشنل ہائی وےپرگزشتہ شام سےٹریفک کی روانی بندہوگئی جبکہ منگل کوپی پی کی جانب سےیوم سیاہ کےاعلان کے بعدبھی شاہراہوں پرٹریفک نہ ہونےکےبرابررہی۔ٹھری میرواہ سابق صدر اور پی پی چیئرمین آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف میں پیپلزپارٹی کے جیالے سڑکوں پر نکل آئے۔ تعلقہ صدر غلام عباس اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا۔شہدادکوٹ آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور منتخب نمائندوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی ریلی نکال کر دھرنا دیاجس کی وجہ سے مختلف شہروں کی طرف جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔مظاہرین نے وزیر اعظم عمران خان اور نیب کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔اس موقع پر بلدیہ کے چیئرمین میر مٹھل خان مغیری اور دیگر نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔کوٹ غلام محمد پی پی کے تعلقہ صدر حاجی رفیق احمد بھرگڑی اور دیگر کی قیادت میں آصف زرداری کی قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی-جس میں شرکاء نے زبردست نعرہ بازی کی۔ میرپور ماتھیلوآصف علی زرداری کی نیب کےہاتھوں گرفتاری کےخلاف صوبائی وزیرعبدالباری پتافی کے ڈیرےپتافی ہائوس سےایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت پیپلزپارٹی ضلع گھوٹکی کےانفارمیشن سیکرٹری رفیق منگی اور دیگرکر رہےتھے۔ٹنڈو غلام علی پی پی کو چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پی پی رکن قومی اسمبلی میر غلام علی خان تالپور نے جنگ کو بتایا کہ ماضی میں بھی آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات قائم کئے گئے تھے جس پر عدالتوں نےانکو با عزت بری کر دیا تھا۔جیکب آباد پیپلزپارٹی کے کارکنان کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف دوسرے روز بھی ضلعی دفتر سے احتجاجی جلوس نادر جمالی اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔عمرکوٹ پیپلزپارٹی کے جیالے کارکنوں آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور سیاہ دن منایا۔ کارکنوں نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی سید علی اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا۔ خیرپورناتھن شاہپیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف تعلقہ صدر اعجاز چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھاکر بڑی ریلی نکالی۔ریلی میں شامل شرکاء نے شہر کے مختلف مقامات پر گشت کرنے کے بعد دھرنا دیا۔ڈگریسابق صدر آصف علی زرداری کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف منگل کو میرواہ گورچانی کے جیالے سٹی صدر اسحاق گورچانی اور دیگر کی قیادت میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ میرپورخاص ڈگری شاہراہ پر ٹائر نذر آتش کر کے بند کر دی جس سے ٹریفک معطل ہو گئی۔ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی میر طارق علی خان تالپور نے پیپلز ہاؤس ڈگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی احتساب سے کبھی نہیں گھبرائی۔انہوں نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔نوشہروفیروز نیب کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کرکے احتجاجی دھرنا یا۔ اس موقع پر رہنماؤں رفیق جمالی اور دیگر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بوکھلاھٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ساماروسابق صدر وپی پی کوچئیرمین آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی وشہید محترمہ کی قریبی ساتھی آپا پروین بشیرقائم خانی نے کی۔ ٹھٹھہسابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف ضلع کے مختلف شہروں سیکڑوں کارکنوں نے احتجاج کیا۔ٹھٹھہ میں سیکڑوں کارکنوں نے ضلعی صدر صادق علی میمن رکن صوبائی اسمبلی سید ریاض شیرازی اور عاشق علی زرداری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر سڑک بلاک کر دی۔ٹنڈو باگو آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری حاجی سائیں بخش جمالی کی قیادت ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا گیا۔میہڑپی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کیخلاف رادہن شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی جبکہ پی پی کے ضلعی جنرل سیکریٹر ی سردار غلام دستگیر گورڑاور دیگر کی قیادت میں سیکڑوں لوگوں نے احتجاجی جلوس نکالے گئے اور انڈس ہائی وے پر دہرنے سے ٹریفک معطل کر دی۔ پنوعاقل سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پیپلز پارٹی کی جا نب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیا دت ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین شبیر احمد شیخ اور دیگر نے کی دریں اثناسابق صدر پی پی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تازہ ترین