سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کرلیا ۔
نیب ذرائع کے مطابق آصف زرداری کےخلاف پارک لین اینڈ پیراتھینن کا ضمنی ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے اور نیب ایگزیکٹو بورڈ 48 گھنٹوں میں ضمنی ریفرنس کی منظوری دے گا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل منعقد ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آدھی رات کو خوفزدہ ہو کر قوم سے خطاب کیا، وہ خوفزدہ ہیں کہ آئی ایم ایف کا بجٹ منظور نہیں کرا پائیں گے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ دھونس اور دباؤ نہیں چلے گا، بجٹ معاشی خودکشی ہے منظور نہیں ہونے دیں گے۔