مسلم لیگ ن نےپنجاب اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے درخواست اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔
سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، رانا مشہود اور عطااللہ تارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے دیگررہنماؤں نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران ن لیگی ارکان نے 13جون سے شروع ہونے والے اجلاس میں شرکت کےلئےقائد حزبِ اختلاف حمزہ شہبازکے پروڈکشن آرڈر جاری کرنےکی درخواست جمع کرائی۔