اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی ہیلتھ سروسز ،ریگیولیشنز اینڈ کو آرڈی نیشن ڈاکٹر ظفر مرزا نے امید ظاہر کی ہے کہ کولڈ ڈرنک اور سگریٹ پر ہیلتھ ٹیکس طریقہ کار وضع کرنے کے بعد لگا یا جائے گا۔ انہوں نے کولڈ ڈرنک کو حباب آور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وصول ہونے والے ٹیکس شعبہ صحت پر خرچ ہونگے۔ان کا کہنا تھا وزیر اعظم نے اس سلسلے میں پختہ ارادہ کیا ہوا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ٹیکس لگ کر رہے گا اس بات میں کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہئے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم کے فوکل پر سن برائے پولیو اور ٹوبیکو بابر عطا نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ ترک کردیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ٹیکس ضرورلگایا جائے گا۔