• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹس کیس، زرداری کی درخواست ضمانت کی سماعت 17 جون تک ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے پارک لین کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے سابق صدر کے وکیل سے کہا کہ وہ آصف زرداری کو استثنیٰ دلوانے یاپروڈکشن آرڈرجاری کروانے کیلئے الگ درخواست دی جائے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جعلی بنک اکائونٹس پارک لین کیس میں سابق صدر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
تازہ ترین