بین الاقوامی معیار کی فلم کے لیے اے آر رحمان سے بہتر اور کون ہو سکتا ہے، لکشمن اوتیکر
ہندی اور مراٹھی فلمساز، فلمی فوٹو گرافر اور فلم چھاوا کے ہدایتکار لکشمن اوتیکر نے اپنی فلم چھاوا کے لیے عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان کو منتخب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب آپ بین الاقوامی معیار اور عالمی رسائی والی فلم بناتے ہو تو اے آر رحمان سے بہتر انتخاب اور کون ہو سکتا ہے۔