• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیند چوکا لگانے والی تھی، بدقسمتی سے آئوٹ ہوگیا،امام الحق

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنگ بیٹسمین امام الحق کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ وہ آخر تک وکٹ پر رکوں ، شکست کو بھلا کر بھارت کے خلاف نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ لیگ سائیڈ پر جاتی گیند کو کھیلناکمزوری نہیں،اسٹرینتھ ہے، دو بار بدقسمتی سے گلوو لگ جانے کی وجہ سے آئوٹ ہوئے ورنہ گیند چوکے کا تھا اور ان کی کوشش چوکا لگانا ہی تھی۔ ٹیم مجھ پر اور بابراعظم پر انحصار کرتی ہے، کوشش ہوتی ہے کہ وکٹ پر زیادہ سے زیادہ قیام کرتے ہوئے رنز بناؤں، آسٹریلیا کیخلاف مشکل وقت گزار کر ففٹی بھی مکمل کرلی تھی، اس صورتحال میں ایک وائیڈ بال پر وکٹ گنوانے پر سخت مایوسی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی پاکستان کیلئے کچھ مشکل نہیں، تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں، ماضی کو بھلاکر آگے کے میچز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین