پشاور (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی دبئی کے صدر راشد چغتائی ‘ جنرل سیکرٹری نیاز خان اور پی پی شارجہ کے رہنما سمیع اخون خیل نے ایک بیان میںسابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی گرفتاری پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری پی پی پی، جمہوریت اور وفاق کی سیاست پر وارہے ‘ان کی گرفتاری سے پاکستان ، جمہوریت اور وفاق کی سیاست کوسزادی جارہی ہے ۔نیب حکومت کی بی ٹیم ہے آصف زرداری کو ٹرائل کے بغیر گرفتار کیاگیا جو حکومت اور نیب کے لئے شرم کا مقام ہے ۔