اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین ،سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دے کر گھر جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان بہت پرانوں کی پگڑیاں نہیں اچھالنا چاہتے تو مشرف کے دور سے تو تحقیقات کریں ، بجٹ کی منظوری کا انحصار اختر مینگل پرہے کہ وہ کدھر بیٹھتے ہیں؟عمران خان نے کیسے کہا ملک مستحکم ہوگیا؟ کیا لوگوں کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں؟ ۔