• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کاصحرا ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

قحط زدہ تھر میں پڑنے والی شدید گرمی نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن کردی جبکہ شدید گرمی نے درختوں کو بھی جھلسا کر رکھ دیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صحرائے تھر میں گرمی کا پارہ اڑتالیس ڈگری تک جا پہنچا ہے ، سورج کی شدت اور ریت کی حدت کی امتزاج نے ماحول کو کچھ ایسا گرمایا کہ ہے علاقہ مکین بے حال ہوگئے ہیں۔

تھر جہاں کے مکین پہلے ہی قحط کے نام پربھوک پیاس کی اذیت برداشت کر رہے ہیں اور اب گرمی کی نئی لہر نے انکے مصائب میں مذید اضافہ کر دیا ہے۔

ایک جانب شدید گرمی کی طویل لہر نے انسانی زندگی کو پریشان کردیا ہے تو دوسری جانب چرند پرند اور مال مویشی بھی ہلکان دکھائی دیتے ہیں۔

شدید گرمی کے طویل سلسلے نے درختوں تک کو جھلسا دیا ہے اور روڈ راستے اور دیہات بھی سنسان دکھائی دیتے ہیں۔

تازہ ترین