• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید گرمی کے سبب تھر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر

تھر کے صحرا میں گرمی کی شدید لہر لوگوں کے لیے کڑا امتحان بن گئی ، شدید گرمی کے سبب علاقے میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں ۔

پیاسا تھر، جسے گرمی کی شدید لہر نے اب جوالا بنا دیا ہے آسمان سے برسنے والی حدت اور تپتی ریت کی شدت نے ماحول کو کچھ ایسا گرمایا ہے کہ بھوک پیاس کے مارے مکین دہری اذیت برداشت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

شدید گرمی نے صحرا کے سدا بہار درختوں کوبھی جھلسا دیا ہے گرم موسم کے دوران اندرون ضلع رابطہ سڑکیں اور شہری علاقوں میں بازار سنسان دکھائی دیتے ہیں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

گرمی کی شدت نے علاقہ کی خشک سالی کو مذید بڑھا دیا ہے اور گرم ریتیلی دھرتی پر پانی کی تلاش میں سرگرداں خواتین کی مشکلات بھی بڑھا دی ہیں ۔

تازہ ترین