• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف افغانستان کی ٹیم 125رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی،کپتان فاف ڈوپلیسی کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔

افغانستان کی ٹیم جنوبی افریقی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 34اعشاریہ 1اوورز میں 125پر پویلین لوٹ گئی ۔

افغانستان کی طرف سے راشد خان 35رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ نور علی زردان 32اور حضرت اللہ زئی 22رنز کے نمایاں رہے۔

جنوبی افریقی بولنگ کے سامنے 7 افغان بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل ہوئے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

عمران طاہر نے 4،مورس 3 اور فیلکوایو 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

جنوبی افریقا اور افغانستان نے اب تک کسی بھی میچ میں فتح حاصل نہیں کی۔

افغانستان کا ورلڈ کپ 2019ء میں چوتھا میچ ہے،وہ اس سے قبل کے تین میچوں میں شکست کا سامنا کرچکا ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پانچواں میچ کھیل رہی ہے، وہ 3 میچز میں شکست سے دوچار ہوئی جبکہ 1میچ بارش کی نذز ہوا۔

دونوں ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ کی پوائنٹس ٹیبل پر 9ویں اور دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

دونوں ٹیمیں اس سے قبل کسی بھی بڑے کرکٹ ایونٹ میں مدمقابل نہیں آئیں،آج کے میچ کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ 2019ء میں اپنے جیت کے سفر کا آغاز کرے گی۔

تازہ ترین