• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کی بہن فریال تالپور کا 9؍ روزہ ریمانڈ، نیب کے حوالے

اسلام آباد (جنگ نیوز، مانیٹرنگ سیل) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو 9 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریال تالپور زرداری گروپ کی ڈائریکٹر ہیں، رقم انکےدستخط سےاویس مظفرکےاکاؤنٹ منتقل کی گئی۔ جبکہ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ سب جانتے ہیں یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کواللہ کے حوالے کیا ہے،اللہ خیر کریگا۔

تازہ ترین