• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ زیب قتل کیس،شاہ رُخ جتوئی نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) کراچی میں جواں سال بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے والے نوجوان ،شاہ زیب کو قتل کرنے کے مقدمہ کے مرکزی ،سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔ ہفتہ کے روز دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2 افرادکے ذاتی جھگڑے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کی دفعہ 7 لاگو عائد نہیں ہوسکتی ہے، اپیل کنندہ نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ اپنے فیصلے میں قتل اوردہشت گردی کے درمیان فرق کرنے میں ناکام رہی ہے۔
تازہ ترین