• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے اہم منصوبوں کیلئے بجٹ میں رقم مختص کر دی گئی،راشد شفیق

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے، پنجاب کے بجٹ میں لئی ایکسپریس وے، زچہ بچہ ہسپتال، سکستھ روڈ پر واقع یونیورسٹی اور رنگ روڈ کیلئے خاطر خواہ رقم رکھی گئی ہے اس کے علاوہ شہر کے تمام چھوٹے بڑے گیارہ نالوں کی صفائی کیلئے کل پیر کے روز ٹینڈرز جاری ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبوں کے ساتھ ساتھ ائرپورٹ روڈ پر پیدل چلنے والوں کیلئے دو اوور ہیڈ پل، ٹیپو روڈ کی توسیع، ڈرائی پورٹ روڈ کی تعمیر اور عمار چوک کو بھی سگنل فری بنایا جا رہا ہے جس کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کر دیئے گئے، انہوں نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ کالج سکستھ روڈ کو یونیورسٹی کا درجہ دیئے جانے کے بعد اسی سال وہاں کلاسیں بھی شروع ہو رہی ہیں اس کے علاوہ شہر کا بہت بڑا مسئلہ مختلف علاقوں سے گزرنے والے گیارہ نالے تھے جو واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے درمیان پائی جانے والی چپقلش کے باعث ہر مون سون میں شہریوں کیلئے تباہی کا سبب بنتے تھے گزشتہ چھ ماہ سے ان نالوں کی صفائی نہیں ہو رہی تھی طویل جدوجہد کے بعد ان نالوں کی فوری صفائی کیلئے گزشتہ روز حتمی فیصلہ ہوا اور کل پیر کو ٹینڈرز جاری ہوکر اگلے پندرہ روز میں نالوں کی صفائی کام شروع ہو جائے گا جس کی نگرانی راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کرے گی۔
تازہ ترین