• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا مانچسٹر میں جاری ہے ، دونوں ٹیموں کے شائقین بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور ٹیم کے حق میں خوب نعرے لگارہے ہیں ۔

مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کےدرمیان کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں شائقین کی طرف سے جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے اور چاچا کرکٹ سمیت دیگر شائقین ٹیم کے حق میں نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں۔

شائقین کرکٹ اپنی اپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بڑی تعداد میں گرائونڈ میں موجود ہیں، ہر خوب صورت شارٹ اور اچھی بال پر انہیں بھرپور داد دے درہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا اور بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 337 رنز کابڑا ہدف دیا ہے۔

تازہ ترین