• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کی نجکاری نے عالمی ساہوکاروں کے نظام کو مستحکم کیا،نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اہم اداروں کی نج کاری کے عمل نے عالمی ساہوکاروں اور سرمایہ دارانہ نظام کو مزید  مستحکم کیا ہے،اس پورے نظام کے خلاف بھر پور اور منظم جدو جہد کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی سی ایل کے ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کر نے والے مزدور اتحاد کے صدر، آرگنائزر اور دیگر عہدیداران کی ادارہ نور حق آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن کے صدر زاہد امام،مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر مشتاق حسنین، مرکزی ڈپٹی چیف ایڈوائزر اعظم خان، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سلیم، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رفیق، مرکزی وومن سیکرٹری رعنا وحید،رفیق لالا،فرحان، محمد اعجاز، فرخ مبین، این ایل ایف کے مرکزی رہنما خالد خان، شاہد ایوب اور دیگر نے بھی خطاب کیا،حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل کے ریفرنڈم میں ملازمین اور مزدوروں کے اتحاد ”پی ٹی سی ایل ورکز اتحاد فیڈریشن“ کی کامیابی مزدور اتحاد،طویل جدو جہد اور قربانیوں کا ثمر ہے،یہ کامیابی نہ صرف تمام ورکرز، بلکہ پی ٹی سی ایل اور پورے ملک کے لیے بہتر ثابت ہو گی،جماعت اسلامی پی ٹی سی ایل کے حوالے سے 1996کے ایکٹ کے تحت ملازمین اور مزدوروں کو ان کے تمام حقوق اور مراعات دینے کے حق میں ہے،ہم نے ماضی میں بھی مزدوروں کے حقوق کی جدو جہد کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین