کراچی (ٹی وی رپورٹ) کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے ہائی وولٹج میچ پاکستان بمقابلہ بھارت سے کچھ 7؍ گھنٹے قبل بعض پاکستانی کھلاڑی شیشہ بار میں موجود تھے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ، شعیب ملک اور انکی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بعض کھلاڑی رات 2؍ بجے کیفے میں تھے ،
ویڈیو میں 2؍ پلیئرز کو پہچانا جاسکتا ہے جبکہ بعض کھلاڑی ایک پاکستانی تاجر کے گھر پر موجود تھے ۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق 300میل دور لندن میں موجود ہیں تاہم صحافیوں سے ان کا کہنا ہے کہ آپ سے سلام دُعا ضرور کروں گا لیکن کرکٹ پر کوئی بات نہیں کروں گا۔ جیو نیوز کے مطابق لندن میں جیو کے رپورٹر نے بتایا کہ ایک ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ شعیب ملک ہیں ان کی بیگم ہیں ثانیہ جو ـٹیم کے بعض دیگر کھلاڑی ہیں صبح دو بجے یعنی انڈیا کے خلاف میدان میںاترنے سے سات گھنٹے پہلے یہ شیشہ بار میں بیٹھے ہوئے ہیں شیشہ پی رہے ہیں آپ اندازہ کر لیں کہ نکوٹین لے کر کیا کسی قسم کا ڈسپلن رہ سکتا ہے کہ اگر وہ صبح کے دو بجے وہ اس کیفے میں تھے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ان کو ہوٹل میں جاتے اور سونے تک تقریباً دو اور گھنٹے چاہئے ہونگے یعنی اتنے اہم میچ میں جانے سے پہلےڈسپلن کی کمی کی یہ حالت تھی کہ جو اہم پلیئر ہے اس کے پاس آرام کرنے کا اور سونے کا ٹائم ہی نہیں ہے ۔ ایک سوال پر رپورٹر کا کہنا تھا کہ ویڈیو میںنظر آرہا ہے کہ دو پلیئر ز ہیں جن کو آپ پہچان سکتے ہیں وہ بھی اس ویڈیو میں بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔رپورٹر نے مزید کہا کہ اس ہی شام کو یہاں مانچسٹر میں ایک پاکستانی تاجر کے گھر پر بعض کھلاڑی موجود تھے ۔رپورٹر نے بتایا کہ ایک بات میں اورآپ کو بتاتا چلوں کہ جب سے یہ ٹیم لندن پہنچی ہے یہ جو چیف سلیکٹر ہیں انضمام الحق میری خود ان سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ ٹیم کے ساتھ خودوقت گزارنے کے بجائے یہاں ان کا دوستوں کا ایک گروپ ہے ان کے ساتھ انہوں نے وقت گزارا ہے اور جو مختلف پاکستانی ایشین کری ہاؤسز ہیں ریسٹورنٹ ہیں وہاں سے ان سے ہماری ملاقاتیں ہوئی اور ایک موقع پر میںتھا اور میرے ساتھ دیگر پاکستانی صحافی تھے ہم نے ان سے بات بھی کرنا چاہی اور ہم نے خاص طور پر دس دن پہلے کی بات ہے ہم نے ان سے یہی سوال پوچھا تھا کہ جس طرح کا ٹیم میں جو یہ نظرآرہا ہے کہ کوئی سیدھا جا رہا ہے کوئی الٹا جا رہا ہے ٹیم تقریباً تین سو میل دور ہیں چیف سلیکٹر لندن میںہیں تو یہ کیسے چل رہا ہے تو اس پر انہوں نے کہا کہ میں آپ سے سلام دعا ضرور کروں گا اس بارے میںکر کٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا۔