اسلام آباد (خبر نگار) جعلی بنک اکاؤنٹس پارک لین کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ درخواست کی سماعت کرے گا۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے مذکورہ درخواست کی سماعت کے موقع پر اپنے موکل کو پیش کرنے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست بھی دائر کی ہے۔