آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 15؍ ذیقعد 1440ھ19؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شرمناک شکست پر شائقین کرکٹ بہت زیادہ غمزدہ ہیں اور غصے میں دکھائی دے رہے ہیں، میچ کے بعد ٹیم کی پویلین کی طرف جاتے ہوئے شائقین نے کھلاڑیوں پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور ان پر خو ب آوازیں بھی کسیں۔

شائقین کرکٹ کو قومی ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں اور وہ بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی فتح دیکھنا چاہتے تھے، مگر بد قسمتی سے قومی ٹیم اچھی کارکردگی پیش نہ کرسکی اور بھارت کے ہاتھوں اسے عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 جس کے باعث شائقین کرکٹ نے اپنی ٹیم کو خوب کھری کھری سنائیں اور کھلاڑی خاموشی سے یہ سب سنتے ہوئے ڈریسنگ روم کی طرف خاموشی سے جاتے دکھائی دیئے ۔

مداحوں کے غم و غصے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لاکھوں لوگ اسے شیئر کررہے ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم اپنے اگلے میچ کیلئے مانچسٹر سے لندن روانہ ہوگئی ہے جہاں 23 جون کو اس کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہوئے پاک بھارت میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس ( ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت 89رنز سے ہرا دیا۔

میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی نہایت افسردہ دکھائی دیئے جبکہ گراؤنڈ سے واپسی پر شائقین کی جانب سے ان پر جملے بھی کسے گئے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں