• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عمر قید کی درست تشریح پر لوگ سزائے موت مانگیں گے‘

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ عمر قید کا مطلب ہوتا ہے تاحیات قید،کسی موقع پر عمر قید کی درست تشریح کریں گے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے قتل کے ملزم کی سزائے موت کیخلاف نظر ثانی درخواست کی سماعت کی اور ملزم کی سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے نظر ثانی درخواست کو خارج کردیا۔

آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ عمر قید کا یہ مطلب نکال لیا گیا کہ 25سال قید ہے، یہ عمر قید کا غلط مطلب لیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمر قید کا مطلب ہوتا ہے تاحیات قید،کسی موقع پر عمر قید کی درست تشریح کریں گے۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسا ہو گیا تو پھر دیکھیں گے کون قتل کرتا ہے،ایسا ہوا تو اس کے بعد ملزم عمرقید کی جگہ سزائے موت مانگیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں عمر قید کے ساتھ سالوں کاتعین بھی کیا جاتا ہے، عمر قید کے ساتھ لکھا جاتا ہے ملزم 30سال یا کتنے سال سزا کاٹے گا۔

تازہ ترین