• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: فرحین اقبال

ملبوسات: فرحینز وارڈ روب

آرایش: ماہ روز بیوٹی پارلر

عکّاسی: ایم کاشف

لے آؤٹ: نوید رشید

اِن دِنوں مُلک بَھر میں سورج خُوب ہی آگ برسا رہا ہے۔ تمازت کم ہونے تک کبھی جسم و جاں گرم لُو کے تھپیڑوں میں جھلستے ہیں، تو کبھی حبس کے مارے دَم گھٹتا سا محسوس ہوتا ہے، لیکن جب دِن ڈھلنے کے ساتھ شام کے سائے گہرے ہونے لگیں، تو جیسے جان میں جان آجاتی ہے۔

بہرحال، ہر موسم کے اپنے ہی رنگ و انداز ہیں۔ ہاں مگر ایک موسم ایسا بھی ہے، جو خواہ شدید گرمی ہو یا پھر سخت سردی، اپنی بَھر پور چمک دمک کے ساتھ جلوہ گر رہتا ہے۔

اور یہ سیزن ہے، شادی بیاہ کی تقریبات کا۔ اب یہی دیکھ لیں، کسی گلی، کسی محلّے میں کوئی نہ کوئی گھر ایسا ضرور ہے، جہاں سخت گرمی کے باوجود شادی بیاہ کی تقریبات کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ اور ایسے میں جب لڑکیاں بالیاں کسی شام کی تقریب کے لیے اپنے منتخب کردہ پیراہنوں کے ساتھ زیورات و دیگر لوازمات وغیرہ کی کلیکشن کر رہی ہوتی ہیں، تو گویا شادابی و رعنائی کے غنچے سے کِھلتے چلے جاتے ہیں۔ اور چند لمحوں کے لیے ہی سہی، رُت بڑی سہانی سہانی سی لگنے لگتی ہے۔

باہر کا موسم تلخ سہی، اندر کے حسین و دِل نشین موسم کی مناسبت سے سجی ہماری یہ خُوب صُورت سی بزم ملاحظہ فرمائیں۔

اور دیکھیں، سِلک اور جارجٹ فیبرک کے امتزاج میں ملٹی شیڈڈ کلیوں والی میکسی کس قدر حسین لگ رہی ہے۔ اسی طرح فیروزی رنگ پیراہن کے حسین اور منفرد انداز کے بھی کیا ہی کہنے۔ سِلک فیبرک کے گھیردار پلازو کے ساتھ جارجٹ کی سائیڈ ٹیل، کلیوں والی قدرے چھوٹی قمیص ہے، جس کے اَپر پر سلور، گولڈن رنگوں کا مکیش ورک ہے، تو ہاف کٹ سلیوز پر سفید رنگ موتیوں کی آرایش بھی۔ سی گرین لباس کسی قدر ثقافتی رنگ لیے ہوئے ہے۔ چوڑے پائنچوں کی گھیردار شلوار کے ساتھ ایمبوزڈ فراک اسٹائل پیپلم ہے، جس پر کنٹراسٹ میں آتشی گلابی رنگ ڈوری پائپنگ کی گئی ہے، تو گلے پرستاروں، نلکیوں کے ساتھ کہیں کہیں سکّے ٹانکے گئے ہیں، جب کہ سیاہ ٹائٹس کے ساتھ سِلک فیبرک میں شاکنگ پنک قدرے لمبی ڈھیلی ڈھالی قمیص بھی ایک بہترین انتخاب ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین