گوجرانوالہ،لاہور(نمائندگان جنگ)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گوجرانوالہ کے صدر ولید آصف بٹ کو گرفتارکر کے اس کے خلاف سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ محمد آصف کے مطابق ولید آصف بٹ سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم کے حق میں اورریاستی اداروں کے خلاف مہم چلا رہا تھا ۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف حکومتی احکامات پر کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں ولید آصف بٹ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔