• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی ارکان کا پھر دھرنا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر پیپلز پارٹی نے اسپیکر چیمبر اور اسمبلی میں احتجاج کیا،پیپلز پارٹی کے اراکین نے نعرے لگائے کہ "یہ جو بہانے بازی ہے اس کے پیچھے نیازی ہے، یہ جو ڈرامے بازی ہے اس کے پیچھے نیازی ہے،دوسری جانب شیری رحمٰن نے کہاہےکہ اسپیکر دبائو برداشت نہیں کرسکے اس لیے ایوان سے غیر حاضر ہیں، آرڈرجاری کرنا انکی آئینی ذمہ داری ہے۔تفصیلات کےمطابق پی پی اراکین نےاسپیکر چیمبر کےباہر شدید احتجاج کیااور نعرے بازی کی اسی دوران اجلاس ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہواتو پیپلز پارٹی اراکین وزیر اعظم عمران خان کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے ، احتجاجاً بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور نعرے لگائے،اسپیکر نے ممبران کو نعرے بازی سے منع کردیا،پیپلز پارٹی اراکین نے نعرے لگائے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرو۔
تازہ ترین