اسلام آباد (نمائندہ جنگ)حکومت کی اہم اور بڑی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر پر پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا،ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی اسامہ قادری، امین الحق اور ڈپٹی اقبال کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی میں ملاقات،ایم کیو ایم رہنما اسامہ قادری نے بلاول بھٹو زرداری کو یقین دلایا کہ وہ پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر غیر مشروط طور پر پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔قبل ازیں ایم کیو ایم کے امین الحق نے اس فیصلے کا اعلان منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی کیا۔