• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ گھوٹکی ، الیکشن کمیشن کا وزیراعظم ،گورنر اور 2وزراء کو نوٹس

نوابشاہ (بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور 2؍ وفاقی وزراء کے دورہ گھوٹکی میں الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں ضمنی انتخابی عمل جاری ہے دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر شہید بے نظیر آباد نے جنگ کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو این اے 205؍ کا دورہ کیا تھاجہاں قومی اسمبلی کی نشست جو کہ وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال کے باعث سیٹ خالی ہوئی تھی اس حلقہ میں ضمنی انتخابی عمل جاری ہے۔
تازہ ترین