• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سماعتوں میں رس گھولتی آواز ،جادو سا جگاتی آواز،یہ آواز ہے پاکستان کی نامور گائیکہ فضا جاوید کی جنہوں نے کراچی کے پانچ ستاروں والے ہوٹل میں منعقد محفل موسیقی میں برصغیر کے ممتاز شعرا کا کلام اپنی آواز میں پیش کرکے محفل میں رنگ جمادیا۔

فضا جاوید نے اقبال بانو کی گائی ہوئی مشہور غزل آج جانے کی ضد نہ کرو نئے انداز سے گا کر ماضی کے خوب صورت دور کی یادیں تازہ کردیں۔

بعد ازاں انہوں نے امیر خسرو کا کلام گایا تو سماعتوں میں رس گھولا،فضا جاوید نے نہایت قلیل عرصے میں سنجیدہ گائیکی کو عروج دیا۔

انہوں نے کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کی،جیو کے مقبول میوزیکل پروگرام اورپاکستان ائڈل میں کئی گیت گائے۔

انہوں نے کلاسیکی موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی ہے،بہت جلد ان کی آواز میں ایک البم ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری گائیکی کا حسن ممتاز موسیقاروں اور شعراء کا دل میں اتر جانے والا کلام ہے میں اپنی آواز کے ذریعے سے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں ۔

تازہ ترین