کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کریگی،باخبر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کرے اور مسلم لیگ(ن)اور پرویز مشرف کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کو بے نقاب کرے۔