اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر و مسلم لیگ( ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے ملاقات کی ۔ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیلنج کرتا ہوں کسی نے این آر او مانگا ہے تو ثبوت پیش کئے جائیں ۔ سردار ایاز صادق نے سابق صدر زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت والے کیوں نہیں بتاتے کون این آر او مانگ رہا ہے، موجودہ حکومت کسی کو این آر او دینے کا اختیار ہے، چیلنج کرتا ہوں کسی نے این آر او مانگا ہے تو ثبوت پیش کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے معاملات پر حکومت کو شکست ہو سکتی ہے ۔ تحریک انصاف کے ارکان ماضی میں بجٹ پر سخت ترین تقاریر کرتے رہے ہو سکتا تحریک انصاف کے ارکان کا ضمیر جاگ جائے۔