• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرپی اوسے ملتان ریجن کےپارلیمنٹرین کی میٹنگ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفسیر وسیم احمد خان سے ملتان ریجن ملتان،وہاڑی خانیوال اور لودھراں کے معزز پارلیمنٹرین نے میٹنگ کی۔ ریجنل پولیس آفیسر نے معزز پارلیمنٹرین کو ملتان ریجن کی امن و امان کی بارے تفصیل سے بریف کیا ۔ انہوں نے بتا یا کہ ریجن میں عوام کی سہولت کے لئے کمیونٹی پولیسنگ اور مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے اور جس کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ریجن میں 15 پر کی گئی کالز پر فوری مقدمات کے اندراج کو یقینی بنایا گیا ہے اور اب تک کوئی بھی ایسا کیس رپورٹ نہیں ہوا کہ 15 پر کال آئے اور مقدمے کا اندراج نہ ہو۔
تازہ ترین