• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغرب و امریکا کا بھیجا ہوا پیسہ کیا ٹیرر فنانسنگ نہیں ،رحمان ملک

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سینیٹر رحمان ملک نے ٹویٹر پر ایف اے ٹی ایف سے اہم سوالات کئے ہیں اور کہا کہ ایف اے ٹی ایف مکمل طور پر پاکستان کیخلاف بےبنیاد الزامات کے بنیاد پر عمل پیرا ہے،سینیٹر رحمان ملک کے مطابق پاکستانیوں کیلئے باعث حیرانگی ہے کہ امریکہ ایف اے ٹی ایف سے پہلے پاکستان کیخلاف کارروائی کیلئے سرگرم ہے،سینیٹر رحمان ملک نے استفسار کیاکہ افغانستان میں جہاد کیلئے امریکہ کا بھیجا ہوا پیسہ کیسے منی لانڈرنگ و ٹیرر فنانسنگ کے زمرے میں نہیں آتا،انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف جواب دے کہ مغرب و امریکا کا بھیجا ہوا پیسہ کیا ٹیرر فنانسنگ کے زمرے میں نہیں آتا، سینیٹر رحمان ملک نے یہ بھی پوچھا کہ کیا امریکہ و مغربی ممالک کا خلیجی ممالک و افغانستان جہادیوں کیلئے بھیجا ہوا پیسہ منی لانڈرنگ نہیں؟
تازہ ترین