• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی کپتان امانڈائنی ہینری کے اضافی وقت میں خوبصورت گول کی بدولت فرانس نے برازیل کو 2-1 سے شکست دیکر فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مقررہ وقت پرمیچ ایک، ایک گول سے برابر تھا، اضافی وقت میں میزبان فرانسیسی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

اسٹاڈے اوشیانو فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے لیکن کسی کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔

میچ کا دوسرا ہاف بھی سنسنی خیز رہا، فرانسیسی کھلاڑیوں کی خوبصورت موو کی بدولت 52 ویں میں منٹ میں ویلارائی گاون نے خوبصورت گول کرکے ٹیم کو ایک۔صفر کی برتری دلوا دی۔

جوابی کارروائی کرتے ہوئے برازیلین کھلاڑی نے 9 منٹ بعد گول کرکے مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کردیا۔

مقررہ وقت میں میچ فیصلہ کن نہ ہونے پر 15 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا اور کھیل کے 109 ویں منٹ میں فرانسیسی کپتان ہنری نے گول کرکے ٹیم کو ٹاپ ایٹ میں پہنچا دیا، ٹیم کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا گیا۔

تازہ ترین