• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ، حالات بہتر ہونے تک واپس بھی نہیں آئیں گے

اسلام آباد (رپورٹ : طارق بٹ) سابق صدر پرویز مشرف جو بیرون ملک جانے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے اجازت کے بے چینی سے منتظر تھے، بالآخر انہیں وہ مل گئی۔ اس طرح انتہائی غدّاری سمیت عدالتوں میں زیرالتواء سنگین مقدمات تقریباً ختم ہو گئے ہیں کیونکہ صورتحال بنیادی طور پر ان کے حق میں تبدیل ہوئے بغیر وہ کبھی پاکستان واپس لوٹ کر نہیں آئیں گے۔ پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیئے جانے کے حکومتی فیصلے کے پس پشت اصل وجہ یہ ہے کہ حکومت اسٹیبلشمنٹ سے اپنے تعلقات دوستانہ رکھتے ہوئے کسی نئے بحران میں پھنسنا نہیں چاہتی۔ حکومت گومگو کی کیفیت میں ہے کیونکہ حکومت اگر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکتی ہے تو اس سے اسٹیبلشمنٹ میں مخصوص حلقے ناراض ہوں گے۔ اب جبکہ سیاسی و عسکری تعلقات اطمینان بخش ہیں جس کے مجموعی سیاسی منظرنامے پر خوشگوار اثرات مرتب ہوئے ہیں اور طرفین نے شعوری کوششیں بھی کیں۔ حکومت یقیناً موجودہ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔
تازہ ترین