اسلام آباد (اے پی پی،جنگ نیوز) قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کی ملاقات ہوئی۔ منگل کو آصف علی زرداری ایوان میں آئے تو انہوں نے نوابزادہ اختر مینگل کو اپنے ساتھ والی نشست پر بلایا، دونوں رہنما کچھ دیر ساتھ رہے اور ایک دوسرے سے بات چیت کرتے رہے،دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کہتے ہیں بی این پی کے ساتھ بجٹ منظوری کا کوئی مسئلہ نہیں ، بی این پی پہلے بھی ہماری اتحادی تھی اب بھی ساتھ ہے۔ اپوزیشن شور مچائیں یا جو مرضی کر لیں بجٹ منظور ہو جائے گا۔