ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری علاج گاہوں میں صفائی کے انتظامات کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہےجبکہ وزیر اعلی ٰ خود اپنے شہر کے ہسپتال کی صورتحال کو نہ بدل سکے، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان انتہائی ناقص کارکردگی کی بناء پر رپورٹ میں آخری نمبر پر رہا،پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملتان چلڈرن کمپلیکس اور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی صفائی کے انتظامات میں پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر براجمان رہے جبکہ نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کی کارکردگی بھی انتہائی ناقص قرار دی گئی،جبکہ شیخ زائد ہسپتال رحیم یار خان کی صفائی کی صورتحال ناقص رہی اور شیخ ز ید ہسپتال بھی آخری نمبروں پر براجمان رہا،تاہم ملتان کے نشتر ہسپتال کی کارکردگی بہترین رہی ،سروے رپورٹ 17 جون سے 23 جون تک کی جاری کی گئی تھی جس میں ہسپتالوں کے آئوٹ ڈور وارڈ،ایمرجنسی وارڈ،آپریشن تھیٹر کی صفائی کو شامل کیا گیا تھا۔