قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی میں فا ٹا انضمام کے بعد پہلی مرتبہ پولیس اسٹیشن کا باقائدہ افتتاح کردیا گیا۔
ڈی پی او جنوبی وزیرستان عتیق اللہ وزیر کے مطابق فا ٹا انضمام کے بعد پہلی مرتبہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ سرویکئی کی تحصیل بلڈنگ میں پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا۔
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید فیروز شاہ نے پولیس اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس مو قع پر پاک آرمی کے بریگیڈیئر رائے عاصم، ڈی پی او جنوبی وزیرستان عتیق اللہ وزیر اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔