• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بلی کے کاٹنے کے کیسز بھی سامنے آ گئے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں بلی کے کاٹنے کے کیسز بھی اسپتالوں میں رپورٹ ہونے لگے۔

ریبیز کلینک انچارج ڈاکٹر رومانہ فرحت کے مطابق سول اسپتال میں فروری میں بلی کے کاٹنے کے بھی 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر رومانہ نے کہا ہے کہ بلی، گدھے اور بندر کے کاٹنے میں بھی ریبیز کا وائرس موجود ہوتا ہے۔

ڈاکٹر رومانہ نے کہا ہے کہ ان جانوروں کتے، بلی، گدھے اور بندر کے کاٹنے کے بعد اینٹی ریبیز ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید