• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ولیمے کی ان دیکھی تصاویر وائرل

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ولیمے کی شاندار اور ان دیکھی تصویریں منظر عام پر آ گئیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کبریٰ خان اور گوہر رشید نکاح کے بعد اپنی شادی کی تقریبات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائے رہے۔

یہ جوڑی سعودی عرب میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں نکاح کے بندھن میں بندھی، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اپنی شاندار شادی کی تقریبات منعقد کیں، جن میں ڈھولکی، مایوں، قوالی نائٹ، شیندی اور ولیمہ شامل ہے۔

حالیہ دنوں کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ولیمے کی خوبصورت اور ان دیکھی تصویریں بھی سامنے آئی ہیں، جو ان کے قریبی دوستوں اور ساتھی فنکاروں نے شیئر کی ہیں۔

اس موقع پر کبریٰ خان نے آف وائٹ رنگ کا انتہائی دلکش لباس زیب تن کیا، جس پر گولڈن ایمبرائیڈری تھی، جبکہ گوہر رشید نے سادہ مگر جدید بلیک سوٹ پہنا۔

یہ خوبصورت تقریب پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بڑے ناموں کی موجودگی میں مزید یادگار بن گئی۔ 

ولیمے میں شرکت کرنے والے معروف ستاروں میں فہد مصطفیٰ، عائشہ خان، حمزہ علی عباسی، نمل خاور، شہزاد شیخ، مومل شیخ،  زاویار نعمان اعجاز، ثناء شہناواز اور شہباز شگری شامل تھے۔

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جن میں دولہا اور دلہن کو اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوش گوار لمحات شیئر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 شادی کے ان حسین لمحات کو مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے اور نئے جوڑے کو نیک تمناؤں اور محبت بھری دعاؤں سے نوازا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید